Saturday July 19, 2025

کراچی میں تین افراد ایک خاتو ن کے گھر جا گھسے اور اس سے زیادتی کر ڈالی، لیکن پولیس کو مارکیٹ سے ایک ایسی چیز مل گئی جس نے مجرموں کو پکڑا دیا، حیران کن رپورٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں لوٹ مار کے بعد خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو موبائل فون کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،ملزمان کے دوساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔منگل کو ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرجانی ٹاون میں گزشتہ 27 فروری کو گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار نقیب عرف مشین,نوید اور عثمان کو گرفتار کرکےان کے قبضےسے اسلحہ اوزار اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ملزمان نے زیادتی زیادتی کا نشانہ بنانے والی خاتون کا فون موبائل مارکیٹ میں فروخت کردیا تھا, مارکیٹ میں منگھوپیر مشکی پاڑے کے رہائشی شخص نے موبائل خریدنے کی

غرض سے اپنی سم لگائی تو پولیس نے لوکیشن ٹریس کرکے دکاندار کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے دو ساتھی تاحال فرار ہیں, جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔