اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار نقیب اللہ قتل کیس میں گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے مطلوب ہیں اور وہ روپوش ہیں۔ سپریم کورٹ بھی انھیں بارہا انھیں پیش ہونے کی ہدایت جاری کر چکی ہے ۔ تاہم وہ نہ صرف روپوش ہیں بلکہ ملک کے تمام سکیورٹی ادارے انھیں ڈھونڈنے میں تاحال ناکام ہیں۔ اب انکشاف ہو اہے کہ انھوں نے 23اور 24جنوری کی درمیانی شب بیرون ملک بھاگنے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل ی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نقیب محسود قتل کیس کے مفرور ملزم راؤ انوار کو 23اور 24جنوری کی درمیانی رات کو ایک لینڈ کروزر پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچایاگیا جبکہ لینڈ کروزر کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی، ایئرپورٹ پر نصب کیمروں میں لینڈ کروزر کی ویڈیو میں
نظر آنے والی نمبر پلیٹ بھی بعدازاں تحقیقات میں جعلی نکلی ، رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہےکہ راؤ انوار کو دو مشکوک افراد ایئرپورٹ لے کر آیے اور وہ ہی افراد راؤ انوار کو واپس بھی لے کر گئے، رپورٹ میں ایک اور دلچسپ انکشاف بھی کیاگیا ہے کہ وہی لینڈ کروزر دوسرے دن بھی ایئرپورٹ پر دیکھی گئی لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی