ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے اپنی بیوی کی شرمگاہ کاٹنے والے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ۔ ڈیرہ غازی خان کے پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے قبائلی علاقہ جات جمیل احمد نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کے والد نے پولیس کو درخواست دی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وہ اپنے کسی دوست کے ہمراہ گزر رہے تھے کہ اچانک انھیں اپنی بیٹی کی چیخوں کی آواز سنائی دی ۔ جس پر وہ بھاگے ہوئے اس کے گھر گئے تو دیکھا کہ اس کا خاوند تیز دھار آلے سے اس کے جسم کے نازک اعضا کاٹ رہا تھا ۔ اور اس کا ایک ساتھی بھی وہاں پر موجود تھا۔ ہمیں دیکھتے ہی وہ دونوں وہاں سے فرار ہو گئے ۔ اور ہم نے
متاثرہ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملز م کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے اپنی بیوی سے سونے کے جھمکے مانگے تھے اور انکار کر اس نے اپنی بیوی کے ساتھ یہ حرکت کی۔