Wednesday March 12, 2025

گوجرانوالہ میں عمران خان پر حملہ

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی عمران خان کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو پے درپے ناکامی کا سامناہے۔ اب فیصل آباد اور گجرات کے بعد اب گوجرانولہ میں عمران خان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔نجی ٹی و ی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے انڈے اور ٹماٹر جمع کر رکھے تھے۔اور نو شہرہ روڈ پر عمران خان کا پتلہ بنا کر انڈوں اور ٹماٹروں سے نشانہ بنانے کی مشق بھی کی گئی۔جب کہ انڈوں پر ’رو عمران رو

‘ کے نعرے بھی درج تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے رکنیت سازی مہم کے لئے گجرانوالہ آنا تھا۔تواس موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے عمران خان پر انڈوں اور ٹماٹروں سے بارش کرنے کی منصوبہ بندی بنائی گئی تھی جو کہ بے نقاب ہو گئی۔