لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے میچز کا پاکستان میں انعقادہوتے ہی سیاسی رہنمائوں نے ایک دوسرے کو چٹکلے کرنا شروع کردیے ہیں۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے عمران خان کوپیشکش کی ہے کہ عمران خان میچ دیکھنے آئیں پھولوں کاتحفہ دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے پی ایس ایل کرکٹ میچز کی خوشی میں عمران خان کوقذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی دعوت دے دی ہے۔پی ایس ایل کے انعقاد پرملک کی سیاسی جماعتوں کے حریفوں نے بھی ایک دوسرے کومحبت کے پیغام بھجوا دیے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا میچ دیکھنے آئیں انہیں پھولوں کاتحفہ پیش کریں گے۔ واضح رہے پی
ایس ایل سیزن تھری کا میلہ اب دبئی اور شارجہ سے پاکستان منتقل ہو گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں 20 اور 21 مارچ کو 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 25 مارچ کو فائنل کھیلا جائے۔