لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)اور چودھری نثار کے درمیان اختلافات کوئی ایسی بات نہیں جسے آسانی سے نظر انداز کر دیا جائے یا معمولی قرار دے دیا جائے ۔ خاص طور پر چودھری نثار علی خان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف پریس کانفرسنز میں بیانات خاصے معنی خیز ہو چکے ہیں ۔ اور ایک سینئر صحافی رئوف کلاسرا کا تو کہنا ہے
کہ وہ لوگوں کی ذہن سازی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں ۔تاہم اب ایک سینئر ملکی سیاستدان نے انتہائی حیران کن انکشاف کر ڈالاہے۔ چوہدری نثار عمران خان سے رابطے میں ہیں اور وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیں گے،اس کا ثبوت یہ ہے کہ اپنے انٹرویو میں ہی انہوں نے کہہ دیا کہ وہ این اے 59سے ہی الیکشن لڑیں گے اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ وہاں سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ اگر نوازشریف نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تو وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔اسی وجہ سے چوہدری نثار نے عمران خان کے بارے میں نہ تو پہلے کبھی سخت الفاظ استعمال کیے اورنہ ہی اب کریں گے بلکہ انہوں نے عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت اور الیکشن میں حمایت پر شکریہ اداکیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیاکہ چوہدری نثار جو کہتے ہیں کہ وہ این اے 59 سے الیکشن لڑیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے دماغ میں یہ چیز ہے موجود ہے کہ اگر نوازشریف نے ٹکٹ نہیں دیا تو وہ پی ٹی آئی سے الیکشن لڑیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ چوہدری نثار نے اعلان کیا کہ ان کا عمران خان سے تین سال سے کوئی رابطہ نہیں ہے اس کا جواب تو فواد چوہدری ہی دے سکتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ عمرا ن خان سے رابطے میں ہیں۔ نبیل گبول نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے کہا کہ وہ این اے 59 سے ہی الیکشن لڑیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ وہاں سے آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ ان کے دماغ کے کسی کونے میں یہ بات موجود ہے کہ اگر نوازشریف نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تو وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔