Sunday July 20, 2025

اگر عمران خان میں یہ چیز تھوڑی سی بھی ہوتی تو وہ عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل نہ کرتے۔۔جاوید چودھری کا چشم کشا تجزیہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کےمعروف صحافی اور مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔ اس پر ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار جاوید چودھری کاکہنا ہے کہ عامر لیاقت بہت جرات والے اور ہمت والے انسان ہیں۔ جتنے بہادر وہ ہیں ۔ پی ٹی آئی کا کراچی میں کوئی بھی لیڈر اتنا دلیر نہیں ہے۔ ہر پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑ کر کلین سویپ کرتے رہے۔ شاید 2018میں ایسا نہ کرسکیں لیکن پارٹی کےلئے ان کے برکت دستیاب ہوگی۔ جاوید چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آج میں بھی مان گیا یہ عمران خان اعلیٰ ظرف انسان ہیں ۔

۔اگر عمران خان کا دل تنگ ہوتا تو وہ عامر لیاقت کے ماضی سے متعلق جانتے ہوئے کبھی انہیں پارٹی میں شامل نہ کرتے