اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت عظمیٰ نے سربراہ مسلم لیگ عوامی شیخ رشید احمد کی نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔ منگل کے روز شیخ رشید نا اہلی کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نےدے رکھی تھی ۔ ان کے وکیل نے دلائل دیے کہ شیخ رشید اپنے اثاثے چھپا کر الیکشن کمیشن کو گمراہ کرتے رہے ۔ ان کے کاغذات نامزدگی میں ان کےگھر کی قیت ایک
کروڑ دو لاکھ روپے درج ہے لیکن ان کے گھر کی بکنگ 4کروڑ 80لاکھ روپے سے شروع کی گئی تھی۔تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔