اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہناہے کہ پرانے ریفرنسز سے کچھ نہیں نکلا تو اب نئے ریفرنسز قائم کیے جا رہے ہیں۔ نیب عدالت میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ یہ لوگ میرے والد کے کاروبار کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔اگر حساب لینا ہی ہے تو 1937سے لیں ہمیں تواللہ نے تب سے نوازا ہو اہے ۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ کیس بھی کچھ بھی نہیں پھر بھی کچھ نکالا جا رہا ہے۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کیا کہتے ہیں۔تو سابق وزیر اعظم نے مسکرا کر جواب دیا کہ شکر الحمد اللہ مسلم لیگ ن میں تو شامل نہیں ہوئے۔ تحریک
انصاف بنی ہی عامر لیاقت حسین جیسے لوگوں کیلئے ہے۔ نوا زشریف نے انکشاف کیا کہ چند سال قبل عامر لیاقت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خواہش رکھتے تھے