Friday February 14, 2025

چودھری نثار درحقیقت مسلم لیگ (ن)چھوڑ چکے ہیں ، لیکن اب وہ صرف۔۔۔۔۔سینئر صحافی کا ایسا انکشاف جس نے ہر ایک کو چونکا ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا کہتے ہیں کہ چودھری نثار علی خان نے لوگوںکے ذہنوں میں کنفیوژن ڈال رکھی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن)میں ہیں بھی یا نہیں۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے پروگرام میں رئوف کلاسرا کا کہنا تھاکہ اصل بات یہ ہے کہ چودھری نثار مسلم لیگ (ن)کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ لیکن ان کو سمجھ نہیں آرہا کہ کھلے لفظوں میں وہ یہ بات کیسے کہیں ۔ رئوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ یہ بڑے لیڈر کی نشانی ہے کہ وہ اپنے آس پاس کو پتہ نہیں چلنے دیتا کہ اس کے اندر کیا چل رہا ہےسیاستدانوں کو ایسا ہی ہنا چاہیے۔

چودھری نثار فی الحال لوگوں کی ذہن سازی کر رہے ہیں۔تاکہ لوگوں کو اس سوچ کے نزدیک لا سکیں کہ وہ پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ لیکن یہ بھی ہے کہ ذوالفقار بھٹو نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ جب کسی سیاستدان کے حوالے سے پیشگوئیاں شروع ہو جائیںتو اس کی سیاست ختم ہو جائے گی۔