Saturday November 30, 2024

بھارت نے حملہ کر دیا.پاک فوج ببر شیر کی طرح جھپٹ پڑی ، زبردست حملے میں بھارتی چوکیوں کے پر خچے اڑا دیے گئے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چوبیس گھنٹوں سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے اشتعال انگیز فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، ایک طرف پاکستان میں کبڈی کا ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے تو دوسری طرف روایتی حریف اپنے ہتھکنڈوں پراتر آیا ہے لیکن فائرنگ کے بعد جواب میں بھارتی فوج کو جانی نقصان برداشت کرنا پڑا۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج کی 24 گھنٹےمیں ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ سے دو خواتین، دو بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں لے جایا گیا،

بھارت کی طرف سے جندروٹ اور نکیال سیکٹر میں مارٹر گولے فائر کیے گئے۔سویلین آبادی کو بھارت کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد پاک فوج نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچا، جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی جہنم واصل ہوا جبکہ ایک میجر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔ خیال رہے کہ جنگی عزائم رکھنے والا دشمن مکمل طور پر پریشان ہو چکا ہے اور خواس باختا بھی دکھائی دے رہا ہے، کچھ روز قبل بھارت نے پاکستان کیساتھ پوری سرحد پر خطرناک اسپائک میزائلوں کی تنصیب کا کام شروع کر دیا، میزائل اسرائیل سے حاصل کیا گیا ہے جو ٹینکوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان نے چند ماہ قبل ہی عالمی برادری کو بھارت کے ان ارادوں سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔ روسی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنے جنگی عزائم کا بھرپور اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے پہلے تو لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز کاروائیاں کی جا رہی تھی، تاہم اب بھارتی فوج نے پاکستان کیساتھ ورکنگ باونڈری پر بھی اشتعال انگیز کاروائیاں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان کیساتھ ورکنگ باونڈری پر خطرناک اسپائک میزائلوں کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔بھارت نے اسپائک اینٹی ٹینک میزائل اسرائیل سے حاصل کیے ہیں۔اسپائک اینٹی ٹینک میزائل ٹینکوں کو تباہ کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان نے اس حوالے سے چند ماہ قبل ہی عالمی برادری کا آگاہ کر دیا تھا۔ پاکستان نے اس معاملے پر بروقت ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل واضح کیا تھا کہ بھارت سرحد پر اینٹی ٹینک اسپائک میزائل کی تنصیب کا ارادہ رکھتا ہے۔

بھارت اسپائک میزائلوں کے علاوہ دیگر خطرناک ہتھیار بھی سرحد پر نصب کر رہا ہے اور اس کا ارادہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا ہے۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کیخلاف بھاری ہتھیاروں کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ بھارت اگر اس قسم کے جارحانہ اقدامات کرے گا تو پھر پاکستان کو بھی اپنے دفاع کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

FOLLOW US