Saturday November 30, 2024

بلوچستان میں دھماکہ، ایف سی اہلکارزد میں آگئے

ہرنائی (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بم دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار شہید اور دیگر 5 زخمی ہوگئے۔ہرانائی کے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دامڑ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کی گارٹی معمول کے گشت پر تھی اور خوست کے علاقے میں موجود تھی کہ نصب شدہ بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک جوان شہید اور دیگر 5 زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘دھماکے سے

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا’۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ایف سی اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔واضح رہے کہ 10 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤں کی مسجد میں دھماکے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) امان اللہ سمیت 15 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے تھے۔

FOLLOW US