Wednesday January 22, 2025

اوپر والا چھپر پھاڑ کر کیسےدیتا ہے ؟ دبئی میں مقیم ایک پاکستانی کی قسمت کیسے اچانک کھل گئی اور ارب پتی بن گیا ؟ حیران کن خبر

دبئی (ویب ڈیسک) بیرون ملک روزگار کی تلاش میں گئے ہوئے ایک پاکستانی کی دبئی میں 2 کروڑ درہم یعنی 84 کروڑ پاکستانی روپے کی لاٹری نکل آئی۔ قسمت کے دھنی محمد حسن شارجہ کے رہائشی ہیں، جو اس اچانک ملنے والی لاٹری پر پہلے تو یقین نہ کر پائے پھر جب یقین ہوا تو خوشی سے نہال ہوگئے۔ اپنی لاٹری نکلنے پر اس شخص نے کہا کہ ’مذاق نہ کریں، کیا سچ میں یہ میں ہی ہوں؟‘ محمد حسن نامی یہ شخص اس وقت شارجہ میں مقیم ہے۔ اس نے فون کال پر کہا کہ مجھے یہ یقین نہیں آرہا، مجھے اس پر یقین کرنے کے لیے کچھ کرنا پڑے گا۔ پچھلے ماہ یہ لاٹری فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایک نرس کے حصے میں آئی تھی اور وہ ایک کروڑ 20 لاکھ درہم کا انعام اپنے نام کر چکی ہیں۔

FOLLOW US