میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان عمر میںکسی لڑکے اور لڑکی کی آنکھیں چار ہوجانا تو ایک عام سے بات سمجھی جاتی ہے۔ ایسا لگ بھگ سبھی معاشرے میں ہورہا ہے ۔اور مغربی معاشرے میں تو خیر اسے بالغ پن کی اچھی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن باقی معاشروں میں آنکھ چار ہونے سے معاملات آگے بڑھنے میں خاصی تگ و دو اور وقت لگ جاتا ہے۔ لیکن
ورجن اٹلانٹک ائیر لائن کی ایک مسافر پرواز میں تو یہ مرحلہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک ایسی نوبت پر جا پہنچا کہ سارے مسافر مارے شرم کے منہ چھپانے لگے۔ ایک غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ سے میکسیکو جانے والے جہاز میں سوار ایک لڑکا اور لڑکی اتفاق سے ساتھ بیٹھ گئے۔ اور بے تکلفی اس قدر بڑھی کہ دیگر ” امور ” بھی طے پاگئے۔ ایک فضائی میزبان خاموشی سے دونوں کی سرگرمیاں نوٹ کرتی رہی اور ان پر نگاہ گاڑھے رکھی۔ دونوں طے شدہ حکمت عملی سے ایک کے بعد ایک کرکے ایک واش روم میں جا گھسے ۔ تاہم ائیر ہوسٹس بھی ان کے پیچھے پیچھے جا پہنچی تو دونوں کو ایک ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ انھیں کھری کھری سنانا شروع کر دیں ۔اس ڈانٹ ڈپٹ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ دونوں جب سیٹ پر واپس آئے تو مسافروں نے انھیں دیکھ کر تالیاں بجائیں اور قہقہے لگانا شروع کر دیے ۔ جہاز کے کپتان نے ائیر پورٹ پولیس کو مطلع کر دیا اس لئے جہاز کے لینڈ کرتے ہی دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔اس ڈانٹ ڈپٹ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ دونوں جب سیٹ پر واپس آئے تو مسافروں نے انھیں دیکھ کر تالیاں بجائیں اور قہقہے لگانا شروع کر دیے ۔ جہاز کے کپتان نے ائیر پورٹ پولیس کو مطلع کر دیا اس لئے جہاز کے لینڈ کرتے ہی دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔