Thursday November 28, 2024

جو مرد اس رنگ کا لباس پہنتے ہیں، خواتین تتلیوں کی طرح ان کے گرد منڈلانے لگتی ہیں۔۔۔جدید سائنسی تحقیق نے حیران کن انکشاف کر ڈالا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین اشیا کے چنائو میں رنگوں کے معاملے میں بڑی حساس ہوتی ہیں۔ فطری طور پر انھیں کچھ مخصوص رنگوں سے خاصی رغبت ہوتی ہے ۔ اس لئے عام طور پر ان کی اشیا کی خریداری خاصی پیچیدہ ہوتی ہے ۔ اور اس میں چیزوں کے انتخاب میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں کیونکہ ان کو کوئی چیز کسی خاص رنگ میں آسانی سے نہیں مل رہی ہوتی ۔ سر خ رنگ کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ خواتین کا مرغوب ترین رنگ ہے اور خواتین کے ملبوسات ، اور دیگر اشیا میں اس رنگ کو خاص ترجیح حاصل ہوتی ہے ۔ سائنسی جریدے ’پرسنالٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین ان مردوں کو بھی خاص کشش کی نگاہ سے دیکھتی ہیں

جو سرخ رنگ کے ملبوسات پہنتے ہیں۔ یہ رنگ خواتین کے نزدیک دولت، مرتبے، حیثیت اور طاقت کی علامت رکھتا ہے اس لئے اسے پہننے والا مرد بھی ان کے لئے جاذب نظر ہوتا ہے۔اتناہی نہیں بلکہ مردوں کی سرخ گاڑی ، موبائل فون، جوتے بھی خواتین کو اتنا ہی بھاتے ہیں۔

FOLLOW US