Wednesday May 1, 2024

جاپان میں ایک 38سالہ شخص نے ایک جسم فروش لڑکی کی چیخیں ہی نکلوا ڈالیں،، پولیس بھی حرکت میں آگئی

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر جسم فروشی کا کاروبار کرنے والی خواتین کے معاملے میں تاثر عام ہے کہ وہ پرلے درجے کی دغا باز بھی ہوتی ہیں اور اپنے گاہکوں کو اپنے دھندے سے ہٹ کر بھی کئی طریقوں سے لوٹ لیتی ہیں۔ لیکن جاپان میں پیش آئے اس واقعے میں تومعاملہ الٹا ہی ہو گیا جہاں ایک 38سالہ گاہک نے جسم فروش لڑکی کو ہی لاکھوں روپے کا چونا لگا ڈالا۔ ایک غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک جسم فروش لڑکی کے تاپی نامی ایک شخص سے جسمانی تعلقات تھے ۔ ایک روز وہ رات گئے تک اس کے پاس موجود رہی ۔جس کے بعد اس نے تھکاوٹ

کی شکایت کی تو تاپی نے اسے وٹامن کا جوس بتا کر ایک نشہ آور مشروب پلا ڈالی اور جسے پیتے ہی وہ گہری نیند سو گئی اور تاپی اس کاساڑھے تین ہزار ڈالروں (پاکستانی ساڑھے تین لاکھ روپے )سے بھرا ہوا بٹوہ لے کر چلتا بنا ۔ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

FOLLOW US