Thursday May 2, 2024

توبہ استغفار ۔۔۔ کس ملک میں خنزیر کا ایک ایسا بچہ پیدا ہو گیا جس کی شکل انسانوں جیسی ہے؟؟ماہرین نے چونکا دینے والی وجہ بتا دی

سان ٹیاگو(مانیٹرنگ ڈیسک) آئے روز ایسے جانوروں کی پیدائش کا سلسلہ جاری ہے جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ ارجنٹائن کے شہر سانتو ڈومنگو کے ایک کسان کے ایک فارم میں بھی خنزیر کا ایسا ہی بچہ پیدا ہو اہے۔ ایک غیر ملکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فارم میں واقع ایک خنزیر کے ہاں ایک ایسے ہی بچے کی پیدائش

ہوئی ہے جس کی شکل غیر معمولی حد تک انسانوں سے مشابہت رکھتی ہے۔ تاہم اس کی زندگی صرف چند گھنٹوں تک محدود رہی کیونکہ اس کا ایک پیچیدہ نظام تنفس کے باعث سانس لینے میں بھی وقت پیش آرہی تھی۔ حیوانوں کے ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ایسے مافوق الفطرت جانداروں کی پیدائش کی دو اہم وجوہات ہیں۔ ایک تو یہ کہ یہ جانور ماں کے پیٹ میں ایک غیر مناسب افزائشی عمل سے گزرتے ہیں۔ دوسری اہم وجہ وہ آلودہ چارہ ہے ۔ جو فصلوں پر زہریلے حشرات کش سپرے کیے جانے کے بعد جانوروں کو کھلایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن میں اس سے قبل بھی دو سروں اورچھ ٹانگوں والے بچھڑوں اور انسان نما بکری کے بچوں کی پیدائش جیسے واقعات پیش آچکے ہیں۔

FOLLOW US