Wednesday January 22, 2025

چھ فٹ کی فوزیہ نے 2فٹ کے بوبو کیساتھ شادی کرکے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

اوسلو (نیوز ڈیسک)ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں شادی کی ایک ایسی تقریب منعقد ہوئی جس میں برہان چشتی عرف بوبو اور فوزیہ پر مشتمل پاکستانی جوڑے نے اس بات کا ثبوت دیا کہ محبت انسان کی شخصیت اور کردار سے کی جاتی ہے نہ کہ اس کی جسمانی بناوٹ سے۔برہان چشتی جنہیں ان کی اہلیہ فوزیہ پیار سے بوبو بلاتی ہیں، کا قد 2 فٹ ہے جب کہ فوزیہ کا قد 6 فٹ ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کی تقریب کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی اور جوڑا دیکھتے ہی دیکھتے عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔اوسلو میں پاکستانی جوڑے کے ولیمے کی تقریب میں 13 مختلف ممالک سے لوگوں نے شرکت کی۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس جوڑے کے ولیمے کی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے ناصرف دیکھا بلکہ خوب پسند بھی کیا۔بوبو کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیو

میں بوبو کو اپنے دوستوں کے ساتھ پنجابی گانوں پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بوبو اپنی شادی پر بے حد خوش ہیں۔برہان چشتی کی اہلیہ فوزیہ کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع پاکپتن سے ہے۔فوزیہ کا کہنا ہے کہ وہ برہان چشتی سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اسی لیے انہیں پیار سے بوبو پکارتی ہیں، یہی نہیں فوزیہ نے اپنے شوہر سے محبت جتانے کے لیے اپنے ہاتھ پر ’بوبو‘ کا نام بھی لکھوا رکھا ہے۔دونوں کی شادی کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے وہیں بوبو کے دوستوں نے بھی ان دونوں لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ برہان چشتی پیدائشی طور پر پولیو کے مرض میں مبتلا ہیں لیکن اِس بیماری کے باوجود بوبو سوشل میڈیا پر فعال رہتے ہیں اور ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مشہور شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

FOLLOW US