Friday May 17, 2024

خواتین کی ایڑیوں میں چھپی ایسی بات کہ اگلی بار آپ ان کی ایڑیاں ہی دیکھیں گے

نیویارک ( نیوزڈیسک) کہتے ہیں کہ خواتین کے مزاج اور نفسیات کو سمجھنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ یہ بہت ہی پیچیدہ معاملہ ہوتا ہے لیکن امریکی سائنسدانوں نے خواتین کو محض ان کے جوتے کی ایڑی کی مدد سے سمجھنے کا دلچسپ فارمولا بیان کردیا ہے۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے سائنسدان کرٹ

گرے نے جوتے کی ایڑی اور خواتین کی نفسیات کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا ہے۔ جریدے Plos Oneمیں شائع ہونے والی تحقیق میں کرٹ گرے بتاتے ہیں کہ کچھ خواتین روایات اور حالات کے مطابق آسانی سے ڈھل جاتی ہیں جبکہ کچھ انفرادیت پسند ہوتی ہیں اور خود کو دوسروں کی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی بجائے آزادی پسند ہوتی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان دو مختلف رویوں کا اندازہ خواتین کے جوتے کی ایڑی سے کیا جاسکتاہے۔کرٹ گرے کی تحقیق کے مطابق جو خواتین اونچے طبقے کی تقلید میں اونچی ایڑی والا جوتا پہنتی ہیں، اور غریب طبقے کے سامنے بھی اپنی اونچی ایڑی کی نمائش پسند کرتی ہیں وہ روایتی سوچ کی حامل ہوتی ہیں اور دولت، مقام و مرتبے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔ جو خواتین دوسروں کو دیکھ کر بھی اونچی ایڑی کی طرف مائل نہیں ہوتیں اور غریب طبقے کی خواتین کے سامنے چھوٹی ایڑی والا جوتا پہننے میں ہرج نہیں سمجھتیں، وہ دولت اور مرتبے کے لالچ سے محفوظ ہوتی ہیں، جبکہ سادہ اور آزاد سوچ کی حامل بھی ہوتی ہیں۔کرٹ گرے کی تحقیق کے مطابق جب خواتین خود سے زیادہ امیر طبقے اور ماحول میں جاتی ہیں تو اس طبقے کی خواتین کی پسند کے مطابق اپنی پسند کو ڈھال لیتی ہیں، یعنی جس قسم کی لمبائی کی ایڑھی اونچے طبقات میں استعمال ہوتی ہے، نچلے طبقات سے منتقل ہونے والی خواتین بھی اسے اپنالیتی ہیں۔ جب کوئی خاتون خود سے غریب طبقے اور ماحول میں جاتی ہے تو وہ یہ تبدیلی پسند نہیں کرتی کیونکہ وہ اپنی پہلے والی دولت مند شناخت برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ کرٹ گرے کہتے ہیں کہ اگر اس عمومی رویے کے مطابق کسی خاتون کا رویہ نظر آئے تو وہ روایت پسند اور دوسروں کی مرضی کے مطابق ڈھل جانے والی ہوسکتی ہے لیکن اگر کوئی خاتون امیر طبقات سے متاثر ہوکر اپنے جوتے کی ایڑی میں تبدیلی کی خواہشمند نہ ہو تو وہ انفرادیت پسند اور آزاد سوچ کی حامل ہوگی۔

FOLLOW US