Wednesday January 22, 2025

72سالہ محبوبہ کو کئی سالوں بعد اپنے عاشق کا خیال آہی گیا۔۔43 سال انکار کے بعدخود ہی شادی کی پیشکش کردی

برطانیہ : اپنی محبوبہ سے شادی کرنا ہر عاشق کی خواہش ہوتی ہے۔ایک برطانوی شخص چالیس برس تک اپنی محبوبہ کا انتظار کرتا رہا اور بالاآخر اسے پا لیا۔برطانوی جریدے کے مطابق برطانیہ میں ایک شخص 43 سال تک اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرتا رہا مگر اس کی گرل فرینڈ مسلسل انکار کرتی رہی۔تاہم اب 43 سال بعد خاتون نے خود ہی شادی کی پیشکش کر دی جسے عاشق نے فوراَ تسلیم کر لیا۔

74 سالہ کولن جونز اور 72 سالہ پاؤلین یانگ 1976ء میں پہلی بار ملے تھے۔دونوں ایک دوسرے کو چاہنے لگے تھے،تاہم اس وقت دونوں بال بچے دار تھے مگر دنوں نے اپنے سابق پارٹنرز کے ساتھ علحیدگی اختیار کر لی تھی۔دونوں کے بچے ایک ہی گراؤنڈ میں کھیلنے جاتے تھے جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور پھر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے،دونوں نے ساتھ میں کاروبار بھی شروع کیا جو کہ بہت مقبول ہوا،دونوں کئی سال اکھٹے رہے، اس تمام عرصے میں کولن خاتون کو شادی کی پیشکش کرتا رہا تاہم وہ ہر سال انکار کر دیتی تھی۔

43 سال بعد خاتون نے کولن کو خود شادی کی پیشکش کی جسے اس نے فورا قبول کر لیا۔اور گذشتہ دنوں معمر جوڑے کی دھوم دھام سے شادی ہوئی۔72 سالہ پاؤلین اعصابی نظام کی بیماری کا بھی شکار ہے،اس بیماری کا فی الوقت کوئی علاج نہیں ہے اسی لیے پاؤلین وہیل چئیر تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔شادی کی تقریب میں کولن خود اپنی دلہن کو وہیل چئیر پر لے کر آیا اور تقریب کے بعد خود واپس لے کر گیا،شادی کی تقریب میں دونوں کے بچوں سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔بڑھاپے کی وجہ سے پاؤلین کے اگلے دانت بھی گر چکے ہیں مگر پھر بھی دولہا کے ہاتھوں سے مٹھائی کھائی۔شادی میں سب نے معمر جوڑے کے جذباتی مناظر بھی دیکھے۔

FOLLOW US