Monday January 20, 2025

ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات ڈاکو ائیر پورٹ سے اربوں روپے کا سونا لے کر بھاگ گئے

برازیلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کے باعث خاص شہرت رکھنے والے ملک برازیل میں چوری کی ایک بہت بڑی واردات ہوگئی ہے۔ مسلح افراد ائیر پورٹ سے چار کروڑ ڈالر کا سونا چرا کر بھاگ گئے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات ساؤپالو کارگو ٹرمنل پر پولیس سے مشابہ وردی میں ملبوس مسلح ملزمان آئے اور ایئرپور ٹ پر کارگو ٹرک لادنے والے عملے سے جھگڑا کرکے ساڑھے سات سو کلو سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں چرا کر فرار ہوگئے۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان اپنے ساتھ عملے کے دو ارکان کو یرغمال بناکر بھی لےگئے، جبکہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

FOLLOW US