سرگودھا(ویب ڈیسک) سرگودھا کے ماہر فلکیات پیر عبدالحمید نے اگلے ماہ کو خطرات کامہینہ قرار دیدیا جس میں زمینی اور سیاسی زلزلے آنے کا امکان ہے جس کے لئے اگلے ماہ محتاط رہنا ہو گا۔انہوں نے موجودہ صورتحال اور کرکٹ ورلڈ کپ پر ستاروں کا حساب لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی سیاسی حکمت عملی اپنی گرفت کمزور کرتی جا رہی ہے
جبکہ اگلے ماہ جولائی میں زمین کی پلیٹیں گردش میں رہیں گی، زلزلے آئیں گے۔ اس لئے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ستارہ انڈیا کی جیت کا سگنل دے رہا ہے، اور دنیا کی بین الاقوامی صورتحال بھی جنگ کی طرف جا رہی ہے اس لئے پاکستان کو ٹھوس اور محتاط حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی اگر غفلت ہوئی تو نا قابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے پاکستان کی منفرد اور مقبول سیاسی شخصیت کے طور پر ابھرنے کا ستارے سگنل دے رہے ہیں۔