اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آپ نے تو نجومی کو مستقبل کا حال بتاتے تو سنا ہوگا لیکن بلوچستان کے کچھ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں مستقبل کے حال کا پتا بکر ے کی دستی کے ہڈی سے لگا یا جاتا ہے ڈیرہ بگٹی، نوشکی، خاران اور مکران کے ملحقہ علاقوں میں بکرے کی دستی کا اوپری حصہ دیکھ کر مستقبل کی پیشگوئی کرنے کا رواج آج بھی زندہ ہے، ہڈی کا علم رکھنے والے افراد اسے دیکھ کر مستقبل کے جنگی،
سیاسی، سماجی، معاشی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق حالات کی پیش گوئی کرتے ہیں متعلقہ شہریاعلاقے کے نقشے کو ذہن میں لایا جاتا ہے جس سے ہڈی پر مخصوص نشانات نظرآتے ہیں جس سے بارش، قحط، امن، جنگ یامعاشی و سیاسی تبدیلی کا اندازہ لگایا جاتا ہے