لاہور (آ ئی این پی)ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت سے کم ہیں، بھارت میں پیٹرول پاکستانی روپے کے مطابق 145 روپے فی لیٹر ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے اتوار کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت سے کم ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی
قیمتیں برطانیہ، چین اور ترکی سے بھی کم ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ملک کی معاشی صورت حال کے لیے ضروری تھا، اضافے کی بنیادی وجہ ڈالر، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہے۔ترجمان وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے عائد ٹیکس کی شرح 52.6 فی صد تھی، ہماری حکومت آنے کے بعد ٹیکس کی شرح 23.6 فی صد پر لائی گئی ہے۔