شارلٹ(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں گرانڈ ہیون پر یو ایس 31 ہائی وے پر ایک کیش وین ہزاروں ڈالر کیش لے کر جارہی تھی کہ اس کا پچھلا دروازہ کھل گیا اور اس میں سے دھیرے دھیرے نوٹ گرنے لگے یہاں تک کہ 30 ہزار ڈالر شاہراہ پر اڑگئے جو پاکستانی روپوں میں 42 لاکھ 30 ہزار روپے کے برابر ہے.شہر کے شعبہ عوامی تحفظ کے
مطابق پولیس نے بعض لوگوں کو شاہراہ پر نوٹ جمع کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد انہیں نوٹ بکھرنے کا معلوم ہوا اس کے بعد پولیس نے تھوڑی دیر کے لیے شاہراہ بند کردی اور بعض لوگوں کے ساتھ ملکر رقم جمع کرنا شروع کردی.تفصیلات کے مطابق رقم کے بکسوں میں سے ایک وین سے گرکر کھل گیا جس میں رکھے نوٹ پوری شاہراہ پر تیزی سے بکھرنے لگے.اس طرح لگ بھگ 30 ہزار ڈالر ہوا میں اڑگئے پہلے مرحلے میں پولیس نے مدد کرنے والے لوگوں سے 2470 ڈالر جمع کئے اور اس کے بعد محکمہ پولیس نے عوام سے رقم واپس کرنے کی باضابطہ درخواست کی. لیکن ان سب کے باوجود ایک خاتون نے 3880 ڈالر واپس گئے جبکہ ایک 17 سالہ لڑکے نے 630 ڈالر کی رقم جمع کرائی تاہم لوگوں کی اکثریت نے رقم واپس نہیں کی تاہم پولیس نے ایماندار افراد کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے کردار کو سراہا ہے.رقم کے بکسوں میں سے ایک وین سے گرکر کھل گیا جس میں رکھے نوٹ پوری شاہراہ پر تیزی سے بکھرنے لگے. اس طرح لگ بھگ 30 ہزار ڈالر ہوا میں اڑگئے پہلے مرحلے میں پولیس نے مدد کرنے والے لوگوں سے 2470 ڈالر جمع
کئے اور اس کے بعد محکمہ پولیس نے عوام سے رقم واپس کرنے کی باضابطہ درخواست کی. لیکن ان سب کے باوجود ایک خاتون نے 3880 ڈالر واپس گئے جبکہ ایک 17 سالہ لڑکے نے 630 ڈالر کی رقم جمع کرائی تاہم لوگوں کی اکثریت نے رقم واپس نہیں کی تاہم پولیس نے ایماندار افراد کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے کردار کو سراہا ہے.