Wednesday January 22, 2025

جانئے ان لوگوں کے بارے میں جو نیا ہوائی جہاز صرف ایک دفعہ ہی استعمال کرکے اسے آگ لگا کر ضائع کردیتے ہیں

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) آدمی کے پاس ذاتی ہوائی جہاز ہونا ہی لوگوں کے لیے قابل رشک ہوتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ جائیں گے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو صرف ایک بار ہوائی جہاز استعمال کرتے ہیں اور پھر اسے آگ لگا کر نیا خرید لیتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ لوگ وینزویلا کے منشیات سمگلر ہیں جو امریکہ میں منشیات سمگل کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے یہ مکروہ دھندا اس قدر منافع بخش ہے

کہ یہ سمگلر نیا جہاز خریدتے اور اسے صرف ایک بار ہی استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کے درجنوں جہاز وسطی امریکہ کے ملک ہونڈراس کے ایئرپورٹ پر کھڑے گل سڑ رہے ہیں۔ یہ لوگ جو منشیات سمگل کرتے ہیں اس کا بڑا حصہ کولمبیا میں اگایا اور پیدا کیا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وینزویلا سے امریکہ میں منشیات کی سمگلنگ اس قدر بڑھ چکی ہے کہ وینزویلا سے روزانہ ایک پرواز منشیات لے کر امریکہ آتی ہے اور واپسی پر اس جہاز کو جلا دیا جاتا ہے یا کسی ایئرپورٹ پر لاوارث چھوڑ دیا جاتا ہے۔

FOLLOW US