Wednesday January 22, 2025

اصلی کے بعد اب جعلی ابھی نندن بھی میدان میں آگیا یہ شخص کیا کرتا پھر رہا ہے مودی کا گھٹیا پن خود بھارتی فضائیہ نے بے نقاب کر دیا

نئی دہلی(آئی این پی) مودی سرکار کا دوبارہ اقتدار کے حصول کے لیے نیا ڈرامہ، بی جے پی کی حمایت کرتا جعلی ابھی نندن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ایک تصویر بھی وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پائلٹ ابھی نندن نے نہ صرف بی جے پی

کی بھرپور حمایت کی ہے بلکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ووٹ بھی دیا ہے۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کچھ بھارتی شہری سوشل میڈیا پر اس جھوٹ کا پول کھولتے بھی نظرآئے۔بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں جعلی ابھی نندن نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کی طرح موچیں رکھی ہوئیں ہیں اور ریبن عینک بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ لگے میں بی جے پی کے انتخابی نشان(کنول کا پھول) والا رومال بھی گلے میں ڈالا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تصویر کے نیچے جعلی ابھی نندن نے لوگوں پر بھارتیہ جتنا پارٹی کو ووٹ دینے کی گزارش کی ہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ یہ تصویر گجرات کی ہے جہاں ابھی ووٹنگ ہوئی ہی نہیں، دوسری جانب بھارتی ائیر فورس نے بھی تصویر کو جعلی قرار دے دیا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی آئین آرمی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو سیاسی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا۔

FOLLOW US