Monday January 20, 2025

وہ علاقہ جہاں صرف 80 ہزار میں نوجوان مسلمان لڑکی خریدی جاسکتی ہےاور۔۔۔

نئی دہلی( نیوز ڈیسک ) بھارتی شہر حیدرآباد اور اس کے گردونواح میں کم سن لڑکیوں کی بوڑھے عرب باشندوں سے شادیوں کا معاملہ کافی عرصے سے میڈیا میں زیربحث ہے۔ اب یہ شادیاں کروانے والے ایک دلال نے ایسے انکشافات کر دیئے ہیں کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ حاجی خان نامی یہ درازقامت دبلا پتلا شخص

ان شادیوں میں بروکر کا کردار ادا کرتا تھا تاہم اب وہ پولیس کا مخبر بن چکا ہے۔ اس نے ’تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن سے گفتگو کرتے انکشاف کیا ہے کہ ”میں فی شادی 10ہزار بھارتی روپے (تقریباً 16ہزار پاکستانی روپے) کمیشن لیتا تھا۔ میں عرب باشندوں کی بھارتی لڑکیوں سے دو طرح کی شادیاں کرواتا تھا، ایک پکی اور دوسری ٹائم پاس۔ پکی شادی میں عرب شہری دلہن کو اپنے ساتھ لے جاتے تھے اور ٹائم پاس شادی تب تک چلتی تھی جب تک عرب شہری بھارت میں موجود رہتا تھا، واپس جانے سے پہلے وہ اپنی دلہن کو طلاق دے دیتا تھا۔“حاجی خان نے مزید بتایا کہ ”جب کوئی عرب شہری ہم سے رابطہ کرتا ہے تو ہم 20سے 30لڑکیاں ہوٹل میں قطار میں کھڑی کر دیتے اور وہ ان میں سے کوئی پکی یا عارضی شادی کے لیے ایک منتخب کر لیتا ہے۔ باقی لڑکیوں کو 200روپے دے کر واپس گھر بھیج دیا جاتا ہے۔عرب باشندے ان لڑکیوں کے عوض ان کے والدین کواوسطاً 80ہزار روپے تک ادا کرتے ہیں۔ یہ عرب باشندے اپنے ساتھ استعمال شدہ عروسی لباس، صابن اور رات کو پہننے والے کپڑے لے کر آتے اور ان میں سے زیادہ تر ٹائم پاس شادیاں ہی کرتے ہیں اور شادی کے وقت

ہی بعد کی کسی مقررہ تاریخ کے طلاق نامے پر بھی دستخط کر دیتے ہیں۔ جب وہ لوگ بھارت چھوڑ کر چلے جاتے، تب ہم یہ طلاق نامہ ان لڑکیوں کو دے دیتے ہیں۔یہ تمام شادیاں مسلمان نکاح خواں اور قاضی کرواتے ہیں جو بوقت ضرورت پیسوں کے عوض لڑکیوں کی عمر بھی زیادہ لکھ دیتے ہیں کیونکہ اکثر لڑکیاں کم سن ہوتی ہیں اور ابھی شادی کی قانونی عمر کو نہیں پہنچی ہوتیں۔ان لڑکیوں میں سے اکثر کو یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ شادی کے 15سے 20دن بعد انہیں طلاق ہو جائے گی۔“

FOLLOW US