ہٹیاں بالا(اے این این )چین تیسری دھائی میں سپر پاور بن جائے گا اور میزائل امریکہ اور روس پر داغ دے گا۔ 2262میں انسان روٹی اور گوشت کھانا چھوڑ دے گا اور وٹامن کے کیپسول کھائے گا۔ 2266 تک ٹائم ٹریول ممکن ہوجائے گا جس سے انسان کیلئے ایک سیارے سے دوسرے سیارے تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔۔انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ فوج میں 28 ویں بریگیڈ بنائی جائے گی۔ ملک صدارتی نظام کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی راہ ہموار ہورہی ہے۔ عمران خان بیٹھا
ہوا ہے تو پاکستان میں اللہ کے نبی ﷺ کا دین نافذ ہوگا۔ اللہ کا دین نافذ ہونا ہی ہونا ہے کیونکہ یہ ملک دین کیلئے بنا ہے۔ اسلام آباد اسلام کا ہیڈ کوارٹر ہوگا۔معروف روحانی شخصیت پیر پنجر سرکار نے پشین گوئی کی ہے کہ عمران خان قوم کا مسیحا بنے گا اور کرپٹ لوگوں سے اس معاشرے کو پاک کرے گا، قوم عمران خان کی پشت پر ہو گی۔ پاکستان اگلے دو تین سال میں معاشی طور پر دنیا کے 4بڑے ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔ پیر پنجر سرکار نے چند ماہ پہلے پیشن گوئی کی تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ وہ جلد ضمانت پر رہا ہوں گے لیکن ایک اور کیس میں انہیں سزا ہو گی اور دوبارہ جیل میں چلے جائیں گے۔ شہباز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کرپشن کیسز میں گرفتار ہو جائیں گے اسکے بعد مسلم لیگ ن کی64نشستیں کم ہو کر41پر آ جائیں گی،لیگی ممبران اسمبلی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کریں گے۔۔ عدلیہ کے حوالے سے انہوں نے پیش گوئی کی کہ موجودہ چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار سے بھی اچھے کام کرے گا، عدلیہ کا وقار بحال رہے گا، کرپٹ لوگ تیزی سے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ کوئی بھی کرپٹ نہیں بچ سکتا۔ پیر پنجر سرکار نے یکم اگست 1993ء کو عمران خان کے حوالے سے پیشن گوئی کی تھی کہ وہ ہنگامی سربراہ کے طور پر سامنے آئے گا جو سچ ثابت ہوئی ہے۔ یکم اگست 1993ء ملک کے موقر روزناموں میں پیر پنجر سرکار کی پیشن گوئی شائع ہو چکی ہے۔