لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کی طلاق کو پندرہ سا ل سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔لیکن اس طویل مدت میں بھی عمران خان کے ساتھ ان کے لگائواور ہر مشکل وقت میں ان کے عمران خان کا ساتھ دینے کی عادت کو لوگوں نے غیر معمولی حد تک محسوس کیا ہے۔بشریٰ مانیکا سے شادی سے قبل عمران خان کے بارے میں یہ تک قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ جمائمہ خان کو دوبارہ اپنی زوجیت میں قبول کر لیں گے۔ اب بھی لوگ جمائمہ خان سے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں پوچھتے ہیں کہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے برطانیہ میں جاری بریگزٹ کے معاملے پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے اس معاملے میں کردار پر بات کی تھی۔ عمران خان کی سابق اہلیہ کی جانب سے یہ ٹویٹ کیا گیا تو ساتھ ہی پاکستانیوں نے ان سے عمران خان کے حوالے سے سوالات کرنا شروع کردیے۔ ان کے ٹویٹ پر سب سے پہلا کمنٹ محمد عمران نذیر نامی ایک پاکستانی نے کیا جس نے سوال پوچھا کہ ’کیا آپ اب بھی عمران خان سے پیار کرتی ہیں‘۔جمائمہ خان نے بریگزٹ کے معاملے پر کیے گئے ٹویٹ کے جواب میں یہ سوال دیکھا تو انہیں مشہور محاورہ ’ سوال گندم جواب چنا‘ کی حقیقت سمجھ آگئی۔ انہوں نے اس کمنٹ کا سکرین شارٹ لے کر شیئر کیا اور لکھا ’یہ میرے ہر ٹویٹ پر پہلا جواب ہوتا ہے اور جب تک میں مر نہیں جاؤں گی تب تک یہ سوال میرا پیچھا کرتا رہے گا‘۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور جمائمہ گولڈ سمتھ کی 1995 میں شادی ہوئی جس کے بعد 2005 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ طلاق کے بعد جمائمہ نے عمران خان کے بارے میں کبھی منفی تاثرات کا اظہار نہیں کیا بلکہ اثاثہ جات کیس میں انہوں نے عمران خان کی مدد بھی کی تھی جس کے باعث پاکستانی بالخصوص تحریک انصاف کے سپورٹرز انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔