Thursday January 23, 2025

چینی لڑکی کی پاکستانی لڑکے سے شادی، ایسی کہانی کہ محبت کی نئی تاریخ رقم ہوگئی

چینی لڑکی کی پاکستانی لڑکے سے شادی، ایسی کہانی کہ محبت کی نئی تاریخ رقم ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک) حالیہ مہینوں میں غیرملکی خواتین کی پاکستان آ کر یہاں کے لڑکوں سے شادی کرنے کی بہت خبریں سامنے آئیں۔ اب ایسی ہی ایک خبر اور آ گئی ہے جس کے مطابق ایک چینی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر لاہور پہنچ گئی جہاں دونوں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر محبت کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق

لڑکا جرمنی میں مقیم تھا جہاں اس کی اس چینی لڑکی سے ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ چینی لڑکی کو جب پاکستانی ثقافت سے آشنائی ہوئی تو وہ اس کی خوبصورت روایات سے بھی مرعوب ہوئے بغیر نہ رہ سکی، چنانچہ دونوں نے لاہورآ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ کے مطابق لڑکی نے اسلام قبول کیا جس کے بعد روایتی انداز میں ان دونوں کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اسلام قبول کرنے کے بعدچینی لڑکی نے اپنا نام بھی تبدیل کرکے ’دعا‘ رکھ لیا۔ ان کی شادی کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہے اور لوگ کمنٹس میں نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں ۔ اس خوبصورت دلہن کو دیکھ کر ایک صارف نے لکھا کہ ”اب پاکستانی لڑکیوں کی مانگ کم ہو جائے گی۔“دلہن کی خوبصورتی دیکھ کر بہت سوں کے دل میں چینی دلہن بیاہنے کی امنگ جاگی ، جس کا اظہار انہوں نے کمنٹس میں کیا۔ ایسے ایک نوجوان نے لکھا کہ ”کوئی میرے لیے بھی چینی لڑکی ڈھونڈ دو پلیز۔“دلہن کی خوبصورتی دیکھ کر بہت سوں کے دل میں چینی دلہن بیاہنے کی امنگ جاگی ، جس کا اظہار انہوں نے کمنٹس میں کیا۔ ایسے ایک نوجوان نے لکھا کہ ”کوئی میرے لیے بھی چینی لڑکی ڈھونڈ دو پلیز

FOLLOW US