Thursday January 23, 2025

بین الاقوامی کرکٹرز پاکستانی بریانی کے دیوانے۔۔ کھانے کے بعد میٹھے کیلئے ایسی چیز پیش کی گئی۔۔ سب تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

بین الاقوامی کرکٹرز پاکستانی بریانی کے دیوانے۔۔ کھانے کے بعد میٹھے کیلئے ایسی چیز پیش کی گئی۔۔ سب تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستانی بریانی کھا کر اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ۔پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈکے فاسٹ باﺅلر رومان رئیس کی جانب سے ساتھی کرکٹرز کو بریانی کی دعوت دی گئی،کراچی کے مقامی ہوٹل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کو بریانی پیش کی گئی جو تمام کھلاڑیوں کو بے حد پسند آئی،آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی بریانی سے لطف اندوز ہوئے ، ساتھ ہی غیر ملکی کھلاڑیوں کوپان بھی پیش کیے گئے۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ آج انہوں نے پاکستانی بریانی کے مزے بھی چکھ لیے اور وہ رومان رئیس کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو اس دعوت پر مدعو کیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 آج باضابطہ طور پر وطن واپس آگئی ہے، اس حوالے سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل کھیلا جائے گا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا تاہم شہر قائد میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سٹیڈیم کے دورازے شائقین کے لیے کھول دیئے گئے ہیں جو کہ شام 5 بجے شائقین کے لیے بند کردیے جائیں گے۔

FOLLOW US