Wednesday November 27, 2024

یہ لڑکی ایسا کیا کام کر تی ہے کہ صرف 21سال کی عمر میں دنیا کی امیر ترین شخصیت بن گئی

یہ لڑکی ایسا کیا کام کر تی ہے کہ صرف 21سال کی عمر میں دنیا کی امیر ترین شخصیت بن گئی

کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ ایک لڑکی محض چند سال کی عمر میں کھرب پتی بن جائے اور وہ بھی سوشل میڈیا کی مدد سے؟مگر ایسا سوشل میڈیا اسٹار کایلی جینر نے کرکے دکھایا ہے جو دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بننے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔امریکی جریدے فوربس نے دنیا کے امیر ترین افراد کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس کے

مطابق کایلی جینر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ کر سب سے کم عمری میں ایک ارب ڈالرز (ایک کھرب 39 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کمانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔مارک زکربرگ 23 سال کی عمر میں ارب پتی بنے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں سوشل میڈیا اسٹار نے یہ کامیابی 21 سال کی عمر میں حاصل کی ہے۔کایلی جینر نے 3 سال قبل کایلی کاسمیٹکس کی بنیاد رکھی تھی اور کایلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں، یعنی 3 سال میں انہوں نے خود کو ارب پتی بنانے میں کامیابی حاصل کی۔کایلی کاسمیٹکس کی مالیت اس وقت ایک ارب ڈالرز کے قریب ہے اور گزشتہ سال اس کمپنی نے 36 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔اس حوالے سے کایلی جینر کا کہنا تھا ‘میں نے کاروبار شروع کرتے ہوئے ایسا کچھ نہیں سوچا تھا مگر اب یہ محسوس کرکے اچھا لگتا ہے کہ محنت رنگ لائی ہے’۔انہوں نے اپنی کمپنی کو درحقیقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کامیاب بنایا ہے اور کمپنی میں صرف 5 کل وقتی ملازمین ہیں، جس کی وجہ سے انتظامی اخراجات بھی بہت کم ہیں۔انتہائی مقبول کاروباری شخصیت، رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور دنیا کی

کم عمر ترین ارب پتی (پاکستانی لحاظ سے کھرب پتی) یہ خاتون سوشل میڈیا کی جان سمجھی جاتی ہیں۔انسٹاگرام پر 12 کروڑ سے زائد فالورز ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں بھی ان کا اثررسوخ بہت زیادہ ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ ان کے 18 الفاظ کے ایک ٹوئیٹ نے اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان جبکہ فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھا۔ویسے کسی بھی شخص کے طرز زندگی کا اندازہ اس کی رہائش گاہ سے لگایا جاسکتا ہے اور اب پہلی بار لاس اینجلس میں کایلی جینر کے وسیع و عریض گھر کی اندرونی تصاویر سامنے آئی ہیں جو کہ چونکا دینے والی تھیں جو آپ اوپر فوٹو لنک پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

FOLLOW US