Thursday January 23, 2025

سیگریٹ پینے والے افراد اب کروڑ پتی بن جائیں گے عدالت کا ایسا حکم آگیا کہ ہر کوئی کہے گا “” او کتھے وے اوئے میری ڈبی “

سیگریٹ پینے والے افراد اب کروڑ پتی بن جائیں گے عدالت کا ایسا حکم آگیا کہ ہر کوئی کہے گا “” او کتھے وے اوئے میری ڈبی “

اوٹاوہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیگریٹ نوشی عادی افراد کےلئے تو صحت کے اعتبار سے نقصان دہ ہوتی ہی ہے لیکن عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے اس فیصلےکےبعد اب سیگریٹ نوشی کا رجحان سیگریٹ بنانے والی کمپنیوں کےلئے بھی مالی اعتبار سے نقصان دہ ثابت ہونے والا ہے۔ کینیڈا کی ایک عدالت نے سیگریٹ نوشی کے باعث بیماریوں میں مبتلا افراد

کی درخواست پر سیگریٹ بنانے والی تین کمپنیوں کو اربوں ڈالر متاثرہ صارفین کو ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سی ٹی وی نیوز کے مطابق جن سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا ان میں امپیرئیل ٹوبیکو، جے ٹی آئی مک ڈونلڈ اینڈ روتھمینزاور بینسن اینڈ ہیجز شامل ہیں۔ عدالت میں ان کمپنیوں کے خلاف 76لوگوں نے گواہی دی اور متاثرین کے وکیل نے بطور ثبوت 43ہزار دستاویزات عدالت میں پیش کیں۔متاثرین کے وکیل فلپ ٹروڈیل کا کہنا تھا کہ ”عدالت کا فیصلہ سگریٹ سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کی فتح ہے۔“رپورٹ کے مطابق جن لوگوں نے ان کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ان میں ایسے بھی تھے جو سگریٹ نوشی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے اور ایسے بھی تھے جو محض سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا تھے

FOLLOW US