Thursday January 23, 2025

شادی کے بعد خوش رہنا چاہتے ہیں تو اپنی بیگم کو یہ ایک بات ضرور بولا کریں، سائنسدانوں نے سب سے آسان طریقہ بتادیا

شادی کے بعد خوش رہنا چاہتے ہیں تو اپنی بیگم کو یہ ایک بات ضرور بولا کریں، سائنسدانوں نے سب سے آسان طریقہ بتادیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک)تعریف کسے اچھی نہیں لگتی، اور اگر بات خواتین کی ہو تو؟ اب نئی تحقیق میں بیویوں کی تعریف کا ایک حیران کن ازدواجی فائدہ بھی سامنے آ گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے اس نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو شوہر اپنی بیویوں کے حسن کی تعریف کرتے ہیں ان کی ازدواجی زندگی سب سے زیادہ خوشگوار رہتی ہے اور ازدواجی

فرائض میں بھی ایسے میاں بیوی زیادہ طمانیت حاصل کرتے ہیں۔سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 18سے30سال عمر کی 200سے خواتین سے اس حوالے سے سوالات کیے اور ان کی اپنے پارٹنرز کے ساتھ تعلق کی خوشگواریت کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ ایسی خواتین جن کے شریک حیات ازدواجی تعلق سے پہلے ان کی تعریف کرتے تھے وہ دیگر خواتین کی نسبت زیادہ خوش اور مطمئن تھی اور ان کا اپنے پارٹنرز کے ساتھ تعلق زیادہ خوشگوار تھا۔ ایسے خواتین کے شریک حیات مرد بھی زیادہ خوش اور مطمئن تھے۔یہ تحقیقاتی رپورٹ طبی جریدے ’سیکس اینڈ میریٹل تھراپی ‘ میں شائع ہوئی۔

FOLLOW US