Wednesday November 27, 2024

پاکستانی خواتین کی چینی مردوں سے دھڑا دھڑ شادیوں کی اصل وجہ کیا ہے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

پاکستانی خواتین کی چینی مردوں سے دھڑا دھڑ شادیوں کی اصل وجہ کیا ہے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی خواتین کی چینی مردوں سے دھڑا دھڑ شادیاں ، وجہ کیا نکلی ؟ پاکستانی مرد جان کر بُرا ضرور مانیں گے ۔۔۔ کہتے ہیں کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ایک طرف پاک چین دوستی جہاں آسمان کی بلندیوں کو چُھو رہی ہے وہیں پاکستان اور چین کے شہریوں میں محبت کےجذبات بھی سر اُٹھا رہے ہیں۔ حال ہی میں کئی چینی شہریوں نے پاکستانی شہریوں کی محبت مین گرفتار ہو کر شادیاں رچالیں اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ چینی شہریوں کا پاکستان آ کر پاکستانی شہریوں سے شادی کرنا پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے تام پاکستانی مرد شاید اس حوالے سے برا ضرور مناتے ہونگے ۔ حال ہی میں ایک اور پاکستانی نوجوان لڑکی نے چینی شہری سے شادی کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق چینی نوجوان شو لونگ نے پاکستانی لڑکی فاطمہ سے پاکستان کے ہی روایتی انداز میں شادی کی ۔ شادی کی تقریب بھی پاکستان کی ثقافت کے عین مطابق منعقد کی گئی جس میں چینی شہری شو لونگ کے والدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چینی نوجوان شولونگ نے روایتی شیروانی بھی زیب تن کر رکھی تھی۔ جبکہ نو بیاہتا جوڑے کو ایک ساتھ کافی خوش دیکھا گیا۔ شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی جنہوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ حال ہی میں پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی شہری ژوان لنگ اور پاکستانی خاتون زینب نے شادی کر لی تھی۔ چینی شہری ژوان لنگ بطور سولر انجنئیر پاکستان میں ملازم جبکہ زینب پشاور کے علاقہ سول کوارٹر کی رہائشی تھی۔پاکستانی خاتون زینب کی محبت میں گرفتار چینی شہری نے نکاح سے قبل اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد اس کا نام اذان رکھا گیا۔ قبل ازیں سرگودھا میں بھی ایک چینی باشندے نے پاکستانی دوشیزہ سے شادی کر لی تھی۔ ای خانگ پینگ نے پاکستانی لڑکی نبیلہ کو دیکھتے ہی پسند کر لیا جس کے بعد دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

FOLLOW US