Thursday January 23, 2025

پاکستان کا اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکو پکڑا گیا، ڈاکے 4حصے کرتا ، 3حصے آپس میں بانٹ کر چوتھے حصے کا کیا کیا جاتا تھا ؟

پاکستان کا اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکو پکڑا گیا، ڈاکے 4حصے کرتا ، 3حصے آپس میں بانٹ کر چوتھے حصے کا کیا کیا جاتا تھا ؟

گوجرانوالہ (مانیترنگ ڈیسک)پاکستان کا اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکو پکڑا گیا، ڈاکے 4حصے کرتا ، 3حصے آپس میں بانٹ کر چوتھے حصے کا کیا کیا جاتا تھا ؟ جان کر پاکستانی بھی عش عش کر اٹھیں گے ۔۔۔ ڈکیتی کے مال کا چھوتھا حصہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکووں کا گروہ گوجرانوالہ سے پکڑا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہیں سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دنیا میں بڑھتے ہوئے موسمی خدشات نے ہمارے ملک کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موسم میں شدت پیدا ہو چکی ہے۔موسم گرما کا دورانیہ بڑھ چکا ہے جبکہ سردی کا دورانیہ کم مگر شدت زیادہ ہوچکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے پانی کا بنیادی ذریعہ سمجھے جانے والے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ گزشتہ حکومتوں نے اس ماحولیاتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے۔ اسی ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر پاکستان میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے نہ صرف ڈیم فنڈ مہم شروع کی گئی ہے بلکہ اس حوالے سے عوام میں خصوصی آگاہی بھی پیدا کی جارہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ عوام چیف جسٹس کی جانب سے قائم کئیے گئے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی اپیل بھی خاصی کارگر ثابت ہو رہی ہے۔صہ صرف عوام بلکہ سیاستدان،کھلاڑی ،مذہبی و سیاسی شخصیات بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر ھصہ لے رہی ہے ۔ بالخصوص سمندر پار پاکستانی اس مہم میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ڈیم کے لیے مختص اکاونٹ میں 9 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے۔تاہم ایکم ایسا جرائم پیشہ گروہ بھی تھا جو عوام کو لوٹ کر ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالتے تھے۔ گوجرانولہ میں متحرک ملزم پیپلزکالونی کی مین مارکیٹ سے پکڑے گئے۔اس گروہ کا سرغنہ کامران لاہور کا رہائشی ہے اور اسکی تعلیمی قابلیت ایم اے ہے،کامران کا بتانا ہے کہ وہ 3لوگ ہیں جبکہ لوٹے ہوئے مال کے 4 حصے کئیے جاتے تھے جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ چوتھے حصے کا کیا کرتے تھے تو کامران کا کہنا تھا کہ وہ چوتھا حصہ ڈیم فنڈ میں جمع کرواتے تھے۔

FOLLOW US