Friday January 24, 2025

خو د سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنے کا وہ فائدہ جو آپ کو معلوم نہیں، جانئے

خو د سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنے کا وہ فائدہ جو آپ کو معلوم نہیں، جانئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے معاشرے میں کوئی مرد اپنے سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کر لے تو اسے کیا کچھ نہیں سننا پڑتا لیکن اب ایک تحقیق میں اس کا ایک انتہائی حیران کن فائدہ سامنے آ گیا ہے۔ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ’کپل اینڈ ریلیشن شپ تھراپی‘ نامی جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر مرد خود سے کم از کم 10سال بڑی عمر کی عورت سے شادی کرے تو ان کی زندگی انتہائی خوشگوار گزرتی ہے۔ ازدواجی تعلق کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ”ایسی صورت میں بڑی عمر کی خاتون کو کم عمر مرد سے جو ولولہ ملتا ہے ، وہ اسے بہت پسند کرتی ہیں۔ دوسری طرف کم عمر مرد خود سے بڑی بیوی

ذہنی پختگی اور خوداعتمادی کو پسند کرتے ہیں۔ چنانچہ دونوں کا ازدواجی رشتہ بہت مضبوط ہوتا ہے۔“ ماہرین کے مطابق اگر خاتون عمر میں بڑی ہو تو وہ بخوبی جانتی ہے کہ ازدواجی زندگی میں آنے والے مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے۔ وہ ماں بننے کی صورت میں بھی بچے کو سنبھالنے میں بہتر ثابت ہوتی ہے۔ وہ ملازمت یا کام کے سلسلے میں بھی اپنے شوہر کو بہترین مشورے دیتی ہے اور مختلف مسائل سے اسے نکالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔یہ تمام ایسے عوامل ہیں جو کم عمر مرد کی بڑی عمر کی خاتون سے شادی کو خوشگوار بناتے ہیں۔ایسے جوڑوں کا تعلق ان جوڑوں کی نسبت زیادہ طویل ہوتا ہے جن میں عورت کی عمر مرد سے کم ہوتی ہے۔

FOLLOW US