30سال بعد شارجہ سے واپس آنے والے شخص کیسا تھ ائیرپورٹ سے گھر کی طرف جا تے ہو ئے گھر سے چند کلومیٹر پہلے ہی ایسا کام ہو گیا کہ آپ کی بھی آنکھو ں سے آنسو جاری ہو جائینگے
شارجہ (نیوز ڈیسک ) ایک بھارتی شہری کی 30 سال بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھارت واپسی کا خوشگوار سفر اس وقت سانحے میں بدل گیا جب وہ اپنے گھر سے صرف چند کلومیٹر کی دوری پرہی ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ”گلف نیوز“ کے مطابق 62 سالہ راجن پلائی 30 سال سے یو اے ای میں مقیم تھا
اور حال ہی میں شارجہ پولیس سے ہوا تھا اور ہفتے کی رات کو بھارت کیلئے روانہ ہوا۔ راجن کا بیٹا اور بھائی کیرالہ کے ”تھیرووا نانتھا پورم“ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسے لینے آئے، اور وہ بھی اس ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔ شارجہ کے رہائشی اور راجن کے ایک اور چھوٹے بھائی کیساتھ تعلیم حاصل کرنے والے وی پی شری کمار نے گلف نیوز کو بتایا کہ راج کا بیٹا امل شدید زخمی ہے اور اس کی حالت بھی خطرے میں جبکہ اس کے بھائی کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم وہ بھی شدید صدمے سے دوچار ہے۔ شری کمار کے مطابق اس کا راجن کا بھائی گاڑی چلا رہا تھا جو ایک بس کیساتھ ٹکرا گئی۔ شری کمار نے مزید بتایا کہ راجن پلائی 30سال پہلے یو اے ای آیا تھا جبکہ اس کے دو بھائی بھی یہاں موجود تھے جو شارجہ الیکٹری سٹی اور پانی کے محکمے میں ملازمت کرتے تھے تاہم وہ کافی عرصہ پہلے واپس چلے گئے۔شارجہ انڈین ایسوسی ایشن کے صدر ای ی جانسن کے مطابق راجن کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گھر سے صرف 10 منٹ مسافت کی دوری پر تھا۔ یہ بہت ہی صدمے والی خبر ہے اور ہم راجن کے اہل خانہ کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسی مقام پر ایک سال پہلے ایک بچہ بھی حادثے کا شکار ہوا تھا۔