Wednesday January 22, 2025

جیل سے بھاگنے والے قیدی نے گاڑی والے سے لفٹ مانگی، لیکن دراصل گاڑی والا کون تھا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رہے

جیل سے بھاگنے والے قیدی نے گاڑی والے سے لفٹ مانگی، لیکن دراصل گاڑی والا کون تھا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رہے

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک قیدی جیل سے بھاگ نکلا اور کچھ فاصلے پر جا کر اس نے ایک گاڑی والے سے لفٹ مانگ لی لیکن دراصل وہ گاڑی والا کون تھا؟ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 31سالہ ایلن لیویس نامی یہ قیدی امریکی ریاست کینٹکی کی گرین اپ کاؤنٹی جیل میں بند تھا جہاں سے پولیس آفیسرز

اسے عدالت لیجا رہے تھے کہ یہ آفیسرز کو دھوکا دے کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔اس نے آفیسرز سے شکایت کی کہ اس کی ہتھکڑیاں بہت سخت ہیں انہیں کچھ ڈھیلا کیا جائے۔ جس پر پولیس والوں نے اس کی ہتھکڑیاں ڈھیلی کر دیں اور وہ ان سے ہاتھ نکال کر بھاگ نکلا۔ رپورٹ کے مطابق وہ بھاگتا ہوا ہائی وے پر پہنچا اور وہاں ایک گاڑی کو ہاتھ دے کر روکااور اس میں بیٹھ گیا، لیکن اس کی بدقسمتی کہ گاڑی والا یہ شخص پولیس آفیسر تھا۔ اس نے قیدی کی کلائیوں پر ہتھکڑیوں کے نشانات دیکھ لیے اور اسے قریبی پولیس سٹیشن لے کر چلا گیا جہاں سے اسے واپس جیل پہنچا دیا گیا۔

FOLLOW US