Friday January 24, 2025

بیرو ن ملک سے آکر پا کستانی لڑکو ں سے شا دیو ں کے بعد سوشل میڈیا پر لڑکی کی طر ف سے ضرورت برائے رشتہ کا اشتہار لگا تے ہی ایسی پیشکش آگئی کہ ہر کو ئی سر پکڑ کر بیٹھ گیا

بیرو ن ملک سے آکر پا کستانی لڑکو ں سے شا دیو ں کے بعد سوشل میڈیا پر لڑکی کی طر ف سے ضرورت برائے رشتہ کا اشتہار لگا تے ہی ایسی پیشکش آگئی کہ ہر کو ئی سر پکڑ کر بیٹھ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو جہاں میلوں دور موجود دوست احباب اور اہل خانہ سے رابطے میں رہنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا وہیں آج کل سوشل میڈیا میلوں دور بیٹھے لوگوں کو ملانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا نے جرمنی ، ملائشیا، امریکہ اور دیگر کئی ممالک کی خواتین کو پاکستانی نوجوانوں کی

محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آنے پر مجبور کر دیا جبکہ ان میں سے کئی خواتین نے اسلام قبول کرکے شادیاں بھی کر لیں۔تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ضرورت برائے رشتہ کے اشتہار نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ اشتہار میں بتایا گیا کہ نوجوان لڑکی، جو ایک اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، کو ایک مناسب رشتے کی ضرورت ہے۔اشتہار میں لڑکی کی تعلیم سافٹ وئیر انجینئیرنگ اور ذات ”شیخ ” بتائی گئی جبکہ لڑکی لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی ہے اور نوکری بھی کرتی ہے جہاں اس کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ روپے ہے۔ یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر موجود کئی صارفین نے عجیب و غریب پیشکش کرنا شروع کردیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ میرے بیٹے کی دس لاکھ سے زائد تنخواہ ہے، وہ لاہور سے تعلق رکھتا تھا لیکن اب کینیڈا منتقل ہو گیا ہے اور وہاں مرسڈیز چلاتا ہے۔میں اس کا والد ہوں لہٰذا اگر رشتہ پسند ہے تو مجھ سے رابطہ کیا جائے۔ ایک صارف نے تو حد ہی کر دی اور کمنٹس میں لکھا میرا نام عثمان ہے اور میں لاہور سے تعلق رکھتا ہوں میرے پاس دو شیر کے بچے اور

ایک بڑی کھوتی ہے۔ ایک اور صارف نے اپنے دوست کو کمنٹس میں مینشن کیا اور بتایا کہ اس کا گھر پی سی ایس آئی آر لاہور میں ہے اور اس کو اپنی والدہ سے 3000 روپے بطور پاکٹ منی ملتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے اس طرح کے رد عمل پر کئی صارفین نے افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اس طرح کے کمنٹس کرنے سے سنجیدہ اُمیدواروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

FOLLOW US