Thursday January 2, 2025

“جو مسلمان حلوے کو ناپسند کرے وہ کافر ہو جاتا ہے کیونکہ۔” پاکستانی عالم نے ‘فتویٰ’ جاری کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) گرم گرم اور لذیذ حلوہ سب کو ہی پسند ہے اور اگر کھانے کے بعد حلوہ میسر آ جائے تو کھانے کا لطف ہی دوبالا ہو جاتا ہے لیکن بہت سے لوگ حلوہ کھانا پسند نہیں کرتے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک عالم کا کہنا ہے کہ حلوہ کو ناپسند کرنے والا مسلمان کافر ہو جاتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ عالم ایک تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ “جو مسلمان حلوے کے خلاف بولے وہ کافر ہو جاتا ہے۔ میری ایک عالم سے گفتگو ہو رہی تھی تو میں نے کہا کہ حلوہ کی توہین کرنے والا مسلمان بھی کافر ہو جاتا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تو بہت سنجیدہ مسئلہ بنا دیا آپ نے۔۔۔” حلوہ کدھر اور کفر اسلام کدھر، تو میں نے کہا کہ قریب قریب ہی ہے، انہوں نے پوچھا کہ وہ کیسے تو میں نے بتایا کہ علماءنے لکھا ہے کہ جس مسلمان کو پتہ لگ جائے کہ فلاں چیز رسول ﷺ کو پسند ہے تو اس کے بعد وہ جان بوجھ کر یہ کہے کہ اسے وہ چیز ناپسند ہے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔”اس موقع پر انہوں نے کسی وزیراعظم کے بیٹے سے متعلق واقعے اور پھر اس پر فتوے کا حوالہ بھی دیا کہ کس طرح اسے کدو کی توہین کرنے پر کوڑے مارے جانے کا فتویٰ جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کیا کہا؟ ویڈیو میں دیکھیں۔

FOLLOW US