مسلم دنیا کا وہ سپہ سالار جس نے 18 سپاہیوں کی مدد سے بڑی سلطنت فتح کی مگر کیسے؟ پڑھیے نوجوانوں کا خون کو گرما دینے والی تحریر

   
   

لاہور (ویب ڈیسک) محمد بن بختیار خلجی کا شائد آپ نے نام بھی نہ سنا ہو۔ چونکہ یہ ایک معمولی سا شخص تھا اس لئے تاریخ میں اس کی سنہ پیدائش نہیں لکھا ہوا۔ یہ بارہویں صدی کا عام سا آدمی تھا جس نے فوج میں بھرتی ہونے کی کافی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔پھر اس نے ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ اسے سلطان وقت نے اس پورے علاقے کا حاکم بنا دیا۔ محمد

بن بختیار خلجی کے کارنامے افسانوں سے بھی زیادہ عجیب ہیں۔ آئیے اپنے دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو اس عام سے آدمی کے بارے میں کچھ معلومات دیتے ہیں۔ یہ ایک معمولی آدمی تھا۔ پہلے اْس نے غزنی میں سپاہی بھرتی ہونے کی کوشش کی ، مگر کامیاب نہ ہوا۔ پھر دہلی پہنچا۔ یہاں بھی اسے کوئی جگہ نہ مل سکی تو بدایوں کی طرف چلا گیا اسلامی حکومت کی مشرقی سرحد پر تھوڑی سی زمین مل گئی اور اْس نے اپنے طور پر کچھ سوار بھرتی کر لیے۔1197ء میں دو سواروں کو لے کر اس علاقہ میں لوگوں کو ڈرا کر کہنے لگا “میں اس علاقے کا حاکم بنایا گیا ہوں میری اطاعت کرو میرے ساتھ بہت بڑی فوج بھی ہے” اس طرح اس نے وہاں کے مقامی لوگوں کو بھرتی کرکے تھوڑے ہی دنوں میں پورے علاقے پر قبضہ جما لیا۔ قطب الدین اْس زمانے میں بادشاہ نہ تھا بلکہ سلطان محمود غوری کی جانب سے نائب السطنت تھا۔اْسے محمد بن بختیار کے اس کارنامے کا علم ہوا تو اعلٰی درجے کا خلعت عطاکیا اور اْس کو فتح کیا ہوئے علاقے کا حاکم بنا دیا۔ اب محمد بن بختیار کو اپنی مردانگی کے جوہر دکھانے کا پورا موقع مل گیا اس نے ایک فوج تیار کی اور بنگال کے راجا رائے لکشمن سین

کی راج دہانی ندیا کا رْخ کیا۔اس کی شہرت پہلے ہی دوردور پھیلی ہوئی تھی۔ نِکلا تو اس تیزی سے نکلا کے ساری فوج پیچھے رہ گئی۔ صرف اٹھارہ آدمی ساتھ تھے۔ اسی طرح وہ شہر میں راجا کے قلعے کے دروازے پر پہنچ گیا۔پہنچتے ہی پہرہ داروں پر حملہ کر دیا۔اور فوج کا انتظارنہ کیا ، اسے یقین تھا کہ ساتھیوں کی تھوڑی تعداد کا خیال کوئی نہ کرے گا سب یہی سمجھیں گے کہ بہت بڑی فوج لے کر آیا ہے بیباکانہ لڑ رہا ہے اس کا یہ خیال بالکل دْرست نکلا۔راجا اْس وقت کھانا کھا رہا تھا۔ باہر سے لوگوں کی چیخ و پکار کان تک پہنچی تو حواس باختہ ہو گیا اور ننگے پاؤں بھاگا اور سْنار گاؤں میں پہنچ کر دم لیا جو کسی زمانے میں ایک بڑا شہر ہوا کرتاتھا اور اب بھی خاصہ مشہور ہے۔ ڈھاکہ سے کوئی تیرہ کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ پہلے قدم پر شکست کے بعد راجا کہ لیے کہیں جم کر لڑنے میں کیا صورت تھی۔ تھوڑے ہی دنوں میں محمد بن بختیار بہار کی طرح پورے بنگال پر قابض ہوگیا اور اپنے کارناموں کی ایسی یادگار چھوڑگیا جو بڑے آدمیوں میں سے بہت تھوڑے انجام دے سکے ہیں۔محمد بن بختیار خلجی کا انتقال 1206ء میں ہوا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان
انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری
ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
لبرٹی چوک لاہور میں اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی جماعت کو اجازت نہیں ہوگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے
ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
سعود شکیل کی کمال ذہانت نے پاکستان کو ایک بال پر 11 رنز سکور کرنے میں مدد دی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy