Sunday January 26, 2025

جو مرد اپنے اوپر ایک دفعہ یہ ظلم کر لیں، ان کی مردانہ طاقت میں بے حد اضافہ ہوجاتا ہے، سائنسدانوںنے تاریخ کا سب سے حیران کن انکشاف کردیا

فرینکفرٹ(نیوز ڈیسک) اکثر مرد نس بندی کے آپریشن کا نام سن کر ہی گھبرا جاتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے مردانہ طاقت میں اضافے کے لئے اس آپریشن کے ایسے حیرت انگیز فوائد بتا دئیے ہیں کہ سن کر ہی عقل حیران رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کی بناءپر حیران کن دعوٰی کیا گیا ہے کہ نس بندی کروانے والے مردوں کی جنسی

 

تحریک غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہے اور وہ بہت بہتر طور پر ازدواجی فرائض سرانجام دینے لگتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران نس بندی کا آپریشن کروانے والے مردوں میں سے تقریباً 40 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مردانہ طاقت میں نمایاں بہتری محسوس کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کی بنیادی وجہ یہ بے فکری ہے کہ نس بندی کے بعد ازدواجی فرائض کی ادائیگی حمل کا سبب نہیں بن سکتی، لہٰذا شریک حیات کے حاملہ ہوجانے کی صورت میں پیدا ہونے والی اضافی مشکلات اورذمہ داریوں کا بوجھ ذہن سے ہٹ جاتا ہے۔ ذہنی دباﺅ میں اس کمی کا براہ راست نتیجہ مردوں کی جنسی صحت کی بہتری کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ تحقیق کے مطابق نس بندی، جسے طبی زبان میں vasectomy کہا جاتا

 

ہے، کروانے والے مردوں نے اوسطاً تین گنا بہتر جنسی تحریک محسوس کی، جبکہ یہ فوائد صرف مردوں تک ہی محدود نہیں تھے بلکہ خواتین نے بھی اس کے بہتر اثرات محسوس کئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ تحقیق جرمنی کی فرینکفرٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی جس کے دوران 294ایسے جوڑوں سے معلومات جمع کی گئیں جن میں مرد نے وسیکٹمی کا آپریشن کروایا تھا ، یعنی نس بندی کروائی تھی۔ ان میں سے 12.4 فیصد کا کہنا تھا کہ اب وہ پہلے سے بہتر اور پرجوش ازدواجی زندگی گزاررہے ہیں، تاہم 4.5فیصد ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ ان کی جنسی تحریک پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ وسیکٹمی کے آپریشن سے مردانہ جنسی تحریک میں اضافہ ہوتا ہے اور ازدواجی زندگی پہلے سے خوشگوار ہوجاتی ہے۔ اس سے پہلے سٹینفرڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق، جو کہ 2015ءمیں کی گئی، میں بھی انکشاف ہوا تھا کہ وسکیٹمی آپریشن کروانے والے مرد ایک ماہ میں اوسطاً چھ بار ازدواجی فرائض سرانجام دیتے ہیں، جبکہ اس کے برعکس یہ آپریشن نہ کروانے والے مردوں میں یہ شرح ماہانہ پانچ بارسے کم تھی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر نس بندی کو ایک مختصر اور آسان آپریشن قرار دیتے ہیں، لیکن عموماً اسے تقریباً مستقل نوعیت کا آپریشن سمجھا جاتا ہے کیونکہ ایک بار نس بندی ہونے کے بعد دوبارہ افزائش نسل کی صلاحیت بحال کرنا ایک پیچید اور مہنگا عمل ہے۔ ہمیشہ کے لئے افزائش نسل کی صلاحیت سے محروم ہونے کے خدشے کے پیش نظر ہی اکثر مرد نس بندی سے کتراتے ہیں۔

FOLLOW US