کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو شوہروں کا اپنی بیویوں سے ڈرنا ایک طنز و مزاح کے زمرے میںآنے والی بات ہے ۔ تاہم کسی خاوند کا اپنی بھی سے ڈر سنجیدہ نوعیت کا بھی ہو توا س سے مرادیہ لی جاتی ہے کہ فلاں شخص کی بیوی ناراض ہوکر مسلسل بولتی رہتی ہے ۔ یا رونا شروع کردیتی ہے یا روٹھ کر میکے چلی جاتی ہے اور یوں شکووں اور شکایات کا
سلسلہ بڑھ جاتا ہے اسلئے کئی شوہرایسی نوبت آنے سے ڈرتے ہیں لیکن کیا کوئی یقین کرے گا کہ ایک نوجوان شوہر ایسا بھی ہے جسے اپنی غنڈہ مزاج بیوی کے تشدد اور یرغمالی کا بھی سامنا رہتا ہے۔ بھارتی ریاست بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں ایک 20سالہ نوجوان محمد تنویر کی قسمت پھوٹی کہ اس نے خود سے دگنی عمرکی خاتون ممتاز سے شادی کر لی ۔ جس کے بعد اس پر وحشیانہ تشدد ایک معمول بن گیا ۔تنویر نے گھر چھوڑ کر بھاگنے کی بھی کئی بار کوشش کی لیکن ممتاز نے اسے ہر خفیہ جگہ سے اٹھوا لیا اور بری طرح مارا پیٹا ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آخری بار تنویر نے گھر چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی تو ممتاز نے اپنی غنڈی بہنوں کی مدد سے اٹھوا لیا اور اس کے کان کاٹ ڈالے۔ تنویر کی والدہ نے کئی بار ممتاز کی منت سماجت کی ہے کہ وہ اس کے بیٹے کی جان چھوڑ دے ۔ اس پر بھی ممتاز بگڑ کر اپنے مظلوم شوہر کی والدہ کا مکان بھی بیچ کر ہڑپ گئی۔تنویر کاکہنا ہے کہ ممتاز اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر اسے جان سے مار ڈالے گی جبکہ پولیس بھی ممتاز کے ساتھ ساز باز ہوچکی ہے۔