Sunday January 26, 2025

’خوبصورت نظر آنے کے لئے میں نے آپریشن کروا کر آنکھوں کا رنگ تبدیل کروایا لیکن اب میری یہ چیز 90 سال کی خاتون جیسی ہوگئی ہے

سرجری کے ذریعے خوبصورت بننے کا رجحان خواتین میں دن بدن بڑھ رہا ہے لیکن اگر آپریشن بگڑ جائے تو اس کے ایسے خطرناک نتائج سامنے آتے ہیں کہ اکثر کی تو شکل ہی بگڑ جاتی ہے۔ اس کی ایک نئی مثال اس امریکی لڑکی کی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی 32سالہ نڈینی برونا نے اپنی آنکھوں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا اور لیزر آئی سرجری کروانے کے لیے کولمبیا چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے اس کی آنکھوں کی شکل تو اس کے حسب خواہش بنا دی لیکن اس کی بینائی ختم ہو کر رہ گئی۔ نڈینی نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے ذریعے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے چکر میں میری بینائی کسی 90سال کی عورت کے جتنی رہ گئی ہے۔ لیزر سرجری سے میری عصبی بافتوں پر اس قدر دباﺅ پڑا کہ وہ ناکارہ ہو کر رہ گئیں۔ اس سرجری نے تو میری زندگی ہی تباہ کر دی ہے اور اب میرے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں رہا۔“

FOLLOW US