Sunday January 26, 2025

جرمن خاتون سے ٹیکسی میں جنسی زیادتی کے پیچھے امیتابھ بچن نکلے ، شرمناک رپورٹ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت خواتین کےلئے ایک جہنم بنتا جا رہا ہے جہاں کسی بھی رنگ نسل اور زبان کی خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں۔غیر ملکی سیاح خواتین کے ساتھ بھی اب تک جنسی زیادتیوں کے کئی درجن واقعات پیش آچکے ہیں۔اٹلی کی رہائشی ایک 37سالہ خاتون سیاح بھی ایک جنسی بھیڑئیے کے ہتھے چڑھ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خاتون نے دن بھر شہر کا چکر لگایا جس دوران اس کی ملاقات ایک نوجوان سے ہوئی

جس نے بتایا کہ وہ ایک ٹورسٹ گائیڈ ہے۔اور اسے کئی اچھی جگہیں دکھانے میں مدد کرسکتا ہے ۔ شام کو جب سفر تمام ہوا تو خاتون نے ہوٹل واپس جانے کی خواہش ظاہر کی ۔ تاہم نوجوان نے کہا کہ بھارتی فلم سٹار امیتابھ بچن کا بنگلہ بھی نزدیک ہے ۔ وہ انھیں وہ بنگلہ دکھائے گا اور پھر ہوٹل واپس چھوڑ دے گا ۔ جس پر خاتون سیاح نے حامی بھر لی ۔ اور ٹیکسی کرائے پر لے لی ۔ نوجوان نے راستے پر ٹیکسی روک کر شراب خرید لی ۔ اور پھر زبردستی خاتون سیاح کو شراب پلا دی اور ٹیکسی میں ہی اس سے جنسی زیادتی کر ڈالی۔ خاتون نے واقعے کے خلاف درخواست جرمن سفارتخانے کو دی ہے جس نے پولیس کو کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

FOLLOW US