Sunday January 26, 2025

” والد کا پتہ لگانے کےلئے بیٹی کا ڈی این اے کروایا جائے ” ہائیکورٹ نے حکم جاری کر دیا، دھماکے دار صورتحال

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں عام انتخابات کا ماحول گرم ہے ۔ جبکہ بھارتی شہرممبئی کے ایک نواحی شہر اورنگ آباد میں بھی سر پنچ کے الیکشن کے دورا ن ایک حیران کن صورتحال سامنے آگئی جبکہ مناف شیخ نامی ایک شخص کے الیکشن جیتنے کے بعد اس کے مخالف بلال شیخ نے اس کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دے دی کہ اس شخص نے اپنی تفصیلات جمع کرواتے وقت اپنے بچوں کی تعداد تین بتائی ہے جبکہ اس

نے اپنی ایک 12سالہ بیٹی کا ذکر ان تفصیلات میں نہیں کیا ۔ دوسری جانب سرپنچ منتخب ہونے والے مناف شیخ نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ لڑکی اس کی نہیں بلکہ اس کے سالے کی بیٹی ہے ۔ جس پر دہلی کی عدالت نے مناف شیخ کو آئندہ پیشی پر اپنے اہل خانہ اور اپنے سالے کے تمام گھرالوں کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ہائیکورٹ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بچی کی ولدیت معلوم کرنے کےلئے ڈین این اے کے سیمپل لیے جائیں گے ۔ اور کوئی بھی بات سامنے آنے پر قصوروار شخص کوسزا دی جائے گی

FOLLOW US