Wednesday May 8, 2024

“میں جنگل میں بغیر کپڑوں کے گھومتی ہوں اور آزاد ہوں کیونکہ” ؐامریکی خاتون نے پچھلے چھ ماہ سے کیا کام شروع کر دیا، ہر کوئی حیران

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی اپنے تمام شعبوں میں ترقی پا رہی ہے ۔اور انسان فطری سرگرمیوں اور مناظر سے دور ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ لیکن اس ترقیاتی یافتہ دورمیں بھی ایک ایسی خاتون کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو فطرت سے اپنے لگائو کی بدولت شہر ی ماحول کو خیرباد کہہ کر جنگل میں جا کر مقیم ہو گئی ہے اور

اپنے یوٹیوب چینل پر روزانہ کی بنیا د ویڈیو ز اور تصاویر اپ لوڈکرتی ہے۔ freelee banana girl کے نام سے چینل بنانے والی اس 37سالہ خاتون نے خود کو لباس کی بھی ” قید” سے آزاد کر دیا ہے۔ وہ سبزی خور ہے۔ پچھلے چھ ماہ سے وہ صرف نامیاتی پھل کھاتی اور چشموں کا پانی پیتی ہے۔ اس سے قبل یہ خاتون ایک ملازمت کرتی تھی جس کی 8گھنٹے کی مشقت کو اس نے یہ کہہ کر خیرباد کہہ دیا کہ یہ کسی کےلئے کی جانے والی محنت ہے۔اب اسے فطرت کے قریب تر رہ کر جینا ہے اور زندگی کی حقیقت کا لطف اٹھانا ہے۔ جو کہ بناوٹی پن سے دور رہنے میں ہے۔

Related image

FOLLOW US