Monday January 27, 2025

جب بھی یہ ٹیم گول کرے گی، میں خوشی کے مارے یہ شرمناک کام کرڈالوں گی فٹ بال کے ورلڈ کپ کی مداح ایک نوجوان لڑکی نے ایک ایساکام کر ڈالا کہ ہر کوئی پانی پانی

لیما (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ فٹ بال کسی بھی کھیل کا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ورلڈ کپ جیسے ایونٹ کو کئی لوگ بالخصوص اپنی شہرت کا ذریعہ بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔ بھارتی اداکارہ عرشی خان بھی ماضی میں ایسے شرمناک اعلان کرتی رہی ہیں تاہم فٹ بال کو لے کر پیرو کی ایک جواں سالہ لڑکی نے بھی مشہوری حاصل کرنے کےلئے ایک ایسا اعلان

Related image

کر دیا ہے کہ ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نیسو کاؤٹی نامی اس لڑکی نے اعلان کیا ہے کہ روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران پیرو کی ٹیم جب بھی گول کرے گی تو وہ برہنہ ہو کر خوشی کا اظہار کرے گی۔رپورٹ کے مطابق نیسو گزشتہ سال لوگوں کی نظروں میں آئی جب اس نے ایک فٹ بال میچ کے دوران پیرو کی ٹیم کے گول کرنے پر کپڑے اتار دیئے اور ڈانس کرنے لگی۔ تب سے اسے پیروٹیم کی سب سے بڑی مداح کا خطاب دیا جا چکا ہے۔ نیسو کے یہ اعلان کرنے کے بعد پیرو کا ڈنمارک کے ساتھ میچ ہوا جو وہ ایک صفر سے ہار گئی، یوں پیرو کی ٹیم نے کوئی گول بھی نہ کیا اور نیسو کے یہ شرمناک کام کرنے کی نوبت ہی نہ آئی۔تاہم نیسو کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ میچوں کے لیے پر امید ہے۔ ان میں پیرو کی ٹیم گول بھی کرے گی اور فتح بھی حاصل کرے گی۔

FOLLOW US